Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف نئی حکمت عملی کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنے کو تیار | زرائع نیوز

تحریک انصاف نئی حکمت عملی کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنے کو تیار

لاہور: اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر عمران خان نے نئی حکومت عملی تیار کر لی،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو پی ٹی آئی ارکان استعفے دے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کی سنیئر لیڈر شپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

پارٹی کی سنیئر لیڈر شپ نے ارکان اسمبلی سے رابطوں پر عمران خان کو بریفنگ دی،رہنماؤں نے آگاہ کیا کہ مزید 2 ارکان اسمبلی سے حمایت کیلئے بات چیت جاری ہے۔ عمران خان نے پنجاب اور مرکزی لیڈرشپ کو حتمی فیصلے سے آگاہ کیا،اور کہا کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ارکان استعفے دے کر پنجاب اسمبلی سے باہر آ جائیں گے۔

پارٹی 11 جنوری سے پہلے اعتماد کے ووٹ کے عمل کو یقینی بنائے،پارٹی ارکان اسمبلی میں مزید نہیں رہنا چاہتے،اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو پی ٹی آئی ارکان مستعفی ہو جائیں گے۔