Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بسیمہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم,4 افراد جاں بحق , 15 زخمی | زرائع نیوز

بسیمہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم,4 افراد جاں بحق , 15 زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کی واشک کے علاقے بسیمہ میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو سول اسپتال بسیمہ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔