ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پولیس ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس ضمنی انتخاب کے ماحول خراب کرنا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس خارج ہونے کے باوجود ہمارے کارکنوں کو جیل میں رکھا گیا، کسی تھانے میں مسلم لیگ ن کا کارکن گرفتار نہیں تھا۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، ملتان انتظامیہ سے کہتا ہوں غیرجانبدار رہیں۔
