Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اہلکاروں‌کے اہل خانہ کو عیدی، آئی جی نے روایت ہی تبدیل کردی | زرائع نیوز

اہلکاروں‌کے اہل خانہ کو عیدی، آئی جی نے روایت ہی تبدیل کردی

اےآئی جی کراچی نے امیر شیخ نے شہداکے اہل خانہ کو عیدی دینےکی روایت ہی بدل دی۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پولیس شہدا، زخمیوں کے اہل خانہ کو 60 لاکھ روپے عیدی تقسیم کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق 550سےزائدخاندانوں میں فی کس 10ہزار روپےعیدی تقسیم ہوئی جبکہ دیگر اضلاع میں تعینات اہلکاروں کے اہلخانہ میں بھی عیدی تقسیم کی گئی۔

قبل ازیں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بھی شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہوں نے کل نماز کے اجتماعات کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

دوسری جانب رینجرز کی جانب سے بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آج رات سے ہی افافی گشت بڑھا دیا گیا، جبکہ کل مستعدد جوان عید گاہوں کے اطراف میں کھڑے ہوں گے۔

ترجمان رینجرز نے اعلامیے میں کہا ہے کہ عید گاہ کے اطراف میں کسی بھی تنظیم کو فطرہ یا چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔