Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید الفطر: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد | زرائع نیوز

عید الفطر: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

لاہورـ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے عید پر ڈبل سواری اور ون ویلنگ پرپابندی عائد کردی۔

عثمان بزدار نے ون ویلنگ ک روک تھام کیلئےمؤثراقدامات کی ہدایت جاری کی جبکہ پولیس کو بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم بھی جاری کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ سے زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شکایت سامنے آنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی،ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور گرفتار ہونے والے ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کے پہلے روز سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 6 گھنٹے تک پابندی عائد ہوگی، اطلاق صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔