Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی | زرائع نیوز

سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی

سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی، تمام تھانوں کو بجلی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔

 ترجمان سندھ پولیس کے مطابق  وفاقی وزرات توانائی نے ملک میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت  تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت  کے  احکامات کے تحت  مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطے میں رہے گی اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کے اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق  ملوث افراد کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جائے گی۔