Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
قوم سے شاندار کھلواڑ، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان واپس |

قوم سے شاندار کھلواڑ، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان واپس

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کو جعلی قرار دے دیا گیا جبکہ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔

وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے چالیس پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی منظوری دی اور وزارت خزانہ کو ہدایت بھی جاری کی تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور اب معیشت مستحکم ہوگئی ہے تو پھر عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے۔

تاہم کئی گھنٹوں کے بعد بھی وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اور پھر رات کو مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد 45 منٹ تاخیر سے آئندہ پندرہ روز کیلیے نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کیا، جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 جون کی رات 12 تک ہوگا۔

اس اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اُدھر وزیراعظم ہاؤس سے شہباز شریف سے منسوب کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت جاری کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔