ٹی ایل پی مارچ پر بدترین شیلنگ، سوشل میڈیا پر شدید احتجاج

راولپنڈی: فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے گزشتہ روز لیاقت باغ سے فیض آباد مارچ کیا اور پھر یہاں دھرنا دے دیا۔
پنجاب حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے مگر ہزاروں کی تعداد کا مجمع شیلنگ یا لاٹھی چارج سے قابل نہ ہوسکا اور وہ لیاقت باغ سے فیض آباد پہنچ گئے۔ تحریک لبیک کے قائدین اور کارکنان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری تک وہ فیض آباد پر بیٹھے رہیں گے۔
https://twitter.com/ZarayeNews/status/1328032364275101697?s=20
واضح رہے کہ فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کے سربراہ نے ناموس رسالت مارچ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے ٹی ایل پی قیادت سے رابطہ کر کے مارچ کو ملتوی کرنے یا اسے مختصر رکھنے کی درخواست کی جس کو ٹی ایل پی نے مسترد کردیا تھا۔
https://twitter.com/Spread__Words/status/1328156980331098112?s=20
کل لیاقت باغ پہنچنے اور پھر لیاقت باغ سے فیض آباد پہنچنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، اس موقع پر ریلی کے شرکا اور پولیس کے درمیان کئی مواقعوں پر تصادم بھی ہوا جس کے بعد پولیس کو پسپا ہونا پڑا، مقامی انتظامیہ نے مظاہرے اور ریلی کے پیش نظر ہفتے کو رات گئے جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند کردی تھی جس کو 48 گھنٹوں بعد صبح بحال کیا گیا۔
کل رات ٹی ایل پی کے 12 سے 14 ہزار کے قریب کارکنان فیض آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ قائدین نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات حکومتی ہدایت کے بعد پولیس نے مظاہرین پر بدترین شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ لیبک قیادت کی جانب سے ابھی تک کسی بھی کارکن کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی بات نہیں کی گئی البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
https://twitter.com/AliRizvi7892/status/1328201210269229056?s=20
اسلام آباد میں مقیم صحافی اور فیض آباد کے قریب رہنے والے مقامی بتاتے ہیں کہ دھرنے کی وجہ سے جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر مقنطع ہوگیا ہے جبکہ فیض آباد سمیت اہم شاہراہوں پر تحریک لبیک کے مظاہرین نظر آرہے ہیں۔
https://twitter.com/AliRizvi7892/status/1328191469287591938?s=20
دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا، دھرنا کرنے اور کروانے والے وہی ہیں۔
https://twitter.com/ZarayeNews/status/1328255195994861568?s=20
