سڈنی : جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم What’s Love Got To Do With It کا آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں پریمئر ہواہے ۔جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ود ایٹ کی کہانی ایک پاکستانی اوربرطانی خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔
فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیسے سمندر پاررہتے ہوئے رشتوں کی تلاش کی جاتی ہے اور نئے رشتے بنائے جاتے ہیں ۔
فلم کے ٹریلر میں پاکستان اور برطانیہ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔فلم میں شبانہ اعظمی، سجل علی ، شہزاد لطیف، لِلی جیمز، اور ایما تھامپسن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
جمائمہ نے اس فلم کو پاکستان کے نام اپنا لو لیٹر قرار دیا ہے۔جمائمہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے منفی تاثر کو ختم کرکے ایک ایسے چہرے کو دیکھائے گی کہ جس میں بیمشار ثقافت اور خوشیوں کے رنگ موجود ہیں۔
