Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں : چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت بھی متحرک | زرائع نیوز

بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں : چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت بھی متحرک

کراچی :الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کے فیصلے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹرمحمدسہیل راجپوت بھی متحرک ہوگئے،وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن کوسیکورٹی سمیت تمام انتظامات یقینی بنانے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں سندھ حکومت کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوہدایت کی گئی ہے کہ ہفتے کوتمام پولنگ اسٹیشنز پر سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اورانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پرکیمرے نصب کیے جائیں۔

آئی جی سندھ اورپولیس حکام کو دیگر اضلاع سے نفری پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں امن امان قائم رکھنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اوربعض گروپوں کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی کا جائزہ لیتے ہوئے انتخابات کا انتعقاد یقینی بنانے کی حکمت عملی وضع کی گئی۔علاوہ ازیں بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کے خدشہ کے پیش نظرپولیس اورسول انتظامیہ کی مدد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کرنے کے امورطے کیے گئے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن کوچیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہم نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔