Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سکیورٹی اداروں کو شدید خدشات ، بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش | زرائع نیوز

سکیورٹی اداروں کو شدید خدشات ، بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش

کراچی: قومی سلامتی کے اداروں نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے شدید سکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو 15 جنوری کا انتخابی مرحلہ ملتوی کرنے کی سفارش بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس جمعہ کی شام منعقد ہوا جس میں کراچی سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال پرشدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی کارروائی سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیاگیا اور صوبائی الیکشن کمیشن کے حکام کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 17 سکیورٹی تھریٹس کا بھی جائزہ لیا اوراس خدشہ کا اظہارکیا گیا کہ کراچی میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی،تحریک طالبان پاکستان دیگرکالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک امن وامان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔