سندھ کے تمام مزارات انتہائی حساس قرار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ بھر کے مزارات کی سیکیورٹی سخت سے سخت کی جائے.

اس سلسلے میں ایک پلان تیار کیا جائے، نئی سیکیورٹی پلان میں لیڈیز اہلکاروں سمیت کانسٹیبلز کی بھرتیاں اور مزارات کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے.

سندھ میں 14انتہائی حساس مزار ہیں جن میں عبداللہ شاہ غازی، حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ،منگھو پیربابا، درگاہ حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی، درگاہ سیدی موسانی، درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی،عبداللہ شاہ اصحابی، شاہ عقیق، سچل سرمست، گاجی شاہ (دادو)، درگاہ عالیہ حسین آباد ، شاہ عنایت، اڈیرولال، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزارات شامل ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کوہدایت کی کہ وہ تمام مزارات سے گداگرہٹانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: