Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سنگین مقدمات میں ملوث دو خطرناک مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار | زرائع نیوز

سنگین مقدمات میں ملوث دو خطرناک مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار

لاہور ; لاہور پولیس نے2 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار کر کے لاہور پہنچا دیئے۔

زرائع کے مطابق قتل کے ملزم نوید کو دبئی سے گرفتار کیا گیا، کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب اشتہاری عرفان کو بھی دبئی سے حراست میں لیا گیا۔

دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان لانے والی ٹیموں کو شاباش دی۔

قبل ازیں ملزمان قتل کی وارداتیں کر کے دبئی سمیت بیرون ممالک فرار ہو جاتے تھے۔

مگر اب یہ ڈھکوسلا پرانا ہو گیا ہے، قانون کے ہاتھوں سے بچنا ناممکن ہے۔

24 جنوری سے تاحال 33 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، خلیجی ممالک، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک سے پکڑا گیا۔