Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تاریخ نے ثابت کیا جناح درست تھے، سیمینار | زرائع نیوز

تاریخ نے ثابت کیا جناح درست تھے، سیمینار

وائس آف سندھ کا خصوصی سیمینار

کراچی: تاریخ نے ثابت کر دیا کہ محمد علی جناح درست تھے، جناح کی نظر میں سرکاری ملازمین عوام کے حاکم نہیں، خادم تھے، قرارداد پاکستان کو وقت نے درست ثابت کیا، ان خیالات کا اظہار وائس آف سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار “جناح، تم درست تھے” کے شرکا نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر اقرا یونیورسٹی، ای ڈی سی بلڈنگ آڈیٹوریم میں “جناح, تم درست تھے” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور سیاستدانوں، دانشوروں، بزنس مینوں اور دفاعی تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار سے سابق سفیر اور سابق وزیر خارجہ عبدالله حسین ہارون، سیکیورٹی امور کے ماہر بریگیڈیئر حارث نواز، ممتاز سیاست دان اور سابق ڈپٹی میئر طارق حسن، نامور ایجوکیشنسٹ و سیاست دان حنید لاکھانی، سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے اور معروف بزنس مین، راشد صدیقی نے خطاب کیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ جناح کشمیر کی حیثیت سے واقف تھے، ہمیں بہ طور قوم خود کو مضبوط کرنا ہوگا، کانفرنس اور سیمینار کرکے عوام کو بتایا جائے کہ جناح کیسا پاکستان چاہتے تھے۔
ایونٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار میں آزادی کے حوالے سے ڈاکٹر عمیر ہارون کی خصوصی پیشکش ڈراما جناح تم درست تھے دکھایا گیا، جسے حاضرین محفل کی جانب سے سراہا گیا۔