کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران جیل بھرو تحریک میں سندھ میں گرفتاری دیں، جیل میں ان کی اصلاح کردیں گے، دیواریں چھلانگ کر بھاگنے والے کس طرح جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے؟ ۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران جیل بھرو تحریک ضرور شروع کریں لیکن خود سندھ میں گرفتاری دیں، سندھ میں جیلوں کو ہم نے اصلاح گھر قرار دیاہے ، ہم عمران اور شیخ رشید کی اصلاح کر کے انہیں واپس بھیج دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو دیواریں چھلانگ کر بھاگتے ہیں اور TVپر آ کر روتے ہیں کس طرح جیل بھرو تحریک میں شامل ہونگے۔ انتظار ہے۔
