Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی بدل رہاہے ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ | زرائع نیوز

کراچی بدل رہاہے ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

کراچی:میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی بدل رہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فشر مین گیٹ مچھر کالونی سے کیماڑی تک از سر نو تعمیر سڑکوں کا افتتاح کر دیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے پر یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی بلا امتیاز و تفریق اور رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے، کراچی کے شہریوں نے جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا ہے وہ پورا کریں گے۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، کراچی میں واٹر مافیا اور لینڈ مافیا سے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے مل کر کام کرتے ہیں تو بہتری آتی ہے، مل کر کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہاں لوگ کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما کر دیتے ہیں، سڑک بنا کر دی ہے تا کہ یہاں کام چلتا رہے، بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام شروع کیا، اس سے قبل لوگوں کی نیت نہیں تھی کام کرنے کی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب یک زبان ہو کر کراچی کی خدمت کرنے میں لگے ہیں، بجلی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پانی مافیا، گٹر ڈھکن مافیا یا کوئی بھی مافیا ہو ان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھائی اور خدمت کا سفر چلتا رہے گا، آئندہ انتخابات میں صوبہ سندھ کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہوگی،کراچی بدل رہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے، کراچی کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے پر یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی بلا امتیاز و تفریق اور رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے، کراچی کے شہریوں نے جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا ہے وہ پورا کریں گے۔