Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کل اورپرسوں کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیش گوئی | زرائع نیوز

کل اورپرسوں کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 16 اور 17 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔مغربی ہواوں کا سلسلہ اتوار سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، جو وسطی و بالائی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 16 سے 17 اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

17 اکتوبر کو کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھر پارکر، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے دیہی سندھ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگیا، جس کے سسٹم کے اثرات وسطی اوربالائی سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے،

کراچی میں 17 اکتوبر کو ہلکی بارش اوربونداباندی ہونے کی توقع ہے۔کراچی کے علاقہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹھ، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جبکہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، قمبرشہدادکوٹ، شہید بے نظیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں 16 سے17 اکتوبرکے درمیان گرج چمک کا امکان ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج(اتوار)شہر کا موسم گرم ومرطوب جبکہ پیرکو مطلع صاف اورجذوی ابر آلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ ہفتے کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 63فیصد ریکارڈہوا، دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ ضلع دادو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔کراچی کے علاقہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹھ، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جبکہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، قمبرشہدادکوٹ، شہید بے نظیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں 16 سے17 اکتوبرکے درمیان گرج چمک کا امکان ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج(اتوار)شہر کا موسم گرم ومرطوب جبکہ پیرکو مطلع صاف اورجذوی ابر آلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔