Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کراچی سے چار لاشیں برآمد |

کراچی سے چار لاشیں برآمد

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اور ٹرین حادثے میں دو افراد جاں بحق، جبکہ 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ لانڈھی گل احمد چورنگی آمنہ ٹیکسٹائیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی فوری شناخت نا ہوسکی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ،ملیر ہالٹ کے ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ محمد شھباز ولد علی شیر کے نام سے ہوئی ۔

سولجر بازار کے علاقے معصوم شاہ مسجد کے قریب گھر سے تین روز پرانی لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پرپہنچے اورلاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا، جہاں متوفی کی شناخت60 سالہ یاسین ولد چھوٹا خان کے نام سے ہوئی ،ایس ایچ او ساجد محمود نے بتایا کہ متوفی سرکاری ملازم تھا اور گھر میں اکیلا رہتا تھا ابتدائی تفتیش میں موت حادثاتی معلوم ہوتی ہے گھر میں گرنے کے باعث سر پر چوٹ لگنے سےزخمی ہوگیا تھا جس سے موت واقع ہوئی ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

کورنگی کراسنگ امن ٹاور کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں لاش کی وجہ موت اور فوری شناخت نا ہوسکی جبکہ عمر 60 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سر د خانے منتقل کردیا ،جمشید کوارٹر کے علاقے تین ہٹی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش کی ملی ،لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں فوری شناخت نہیں ہوسکی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ،گڈاپ سٹی کے علاقے الغفور سوسائٹی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا جہاں وجہ موت اور شناخت نہ ہوسکی۔

پورٹ قاسم کے علاقے پی ایس او پمپ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت40 سالہ معشوق ولد غلام شبیر کے نام سے ہوئی ،پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔