Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اختیارات کے بغیر رینجرز کراچی کی سڑکوں پر نہیں ہوگی، چوہدری نثار | زرائع نیوز

اختیارات کے بغیر رینجرز کراچی کی سڑکوں پر نہیں ہوگی، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع میں تاخیری حربے اختیار کررہی ہے لیکن ہم بغیر اختیارات کے رینجرز کو کراچی کی سڑکوں اور چوراہوں پر کھڑا نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سندھ کی مجموعی اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں امن و امان کی بہتری سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کانتیجہ ہے لیکن قیام امن میں رینجرز کا کردار سرفہرست ہے اور اس سلسلے میں رینجرز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

پڑھیں: زرداری کے ساتھیوں کی بازیابی، رینجرز اختیارات سے مشروط

چوہدری نثار نے کہا کہ سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس سے کراچی کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں لیکن ہم اختیارات کےبغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں پرکھڑا نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن تمام فریقین کےمطالبے اور عوام کی فلاح کے لئےشروع کیا گیا اور وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کررکھا ہے اور آخری دہشت گردی کی موجودگی تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

بشکریہ ایکسپریس اردو