Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
حافظ نعیم نے میئر کے لیے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا حاصل ہونے کا دعویٰ کر دیا | زرائع نیوز

حافظ نعیم نے میئر کے لیے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا حاصل ہونے کا دعویٰ کر دیا

کراچی : امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے میئر کے لیے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا حاصل ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کر کے تحفظات کا پوچھا ہے، شاہ صاحب نے فون کیا تو ان کو بتایا ہمارا مسئلہ ہے, وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ نتائج کے مسئلے کو حل کریں، انہیں بتایا ہے کہ ہمارے پاس رزلٹ موجود ہیں، جو رزلٹ موجود ہیں انہیں جاری ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بات چیت ہوتی ہے لیکن مسائل بھی حل ہونا چاہئیں، 3 سیٹوں کے آر او کے رزلٹ الیکشن کمیشن اپ ڈیٹ نہیں کر رہا۔