کراچی میں ہونے والی بارشوں اور چھوٹے ڈیمز کے بند ٹوٹنے کے بعد ملیر ندی میں طغیانی ہوئی جس کے بعد کورنگی کا رابطہ شہر سے ٹوٹ گیا، انتظامیہ نے کورنگی پل کو بھی آمد و رفت کے لیے بند کردیا، جبکہ ۲۴ سے زائد گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی حکومتی نمائندہ وہاں نہیں پہنچا۔


