Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
’’پنجاب والوں ایسے ہی کراچی کی ٹنکیوں سے اسلحہ نکلتا تھا‘‘ |

’’پنجاب والوں ایسے ہی کراچی کی ٹنکیوں سے اسلحہ نکلتا تھا‘‘

لاہور: اے این ایف نے سکھیکی کے قریب راناثنااللہ کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو موٹروے پر سکھیکی کے قریب گاڑی روک کر تلاشی لی دورانِ تلاشی راناثنااللہ کی گارڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا دورانِ گرفتاری رانا ثنااللہ کے گارڈز نے مزاحمت کی جس پرقانون ہاتھ میں لینے کی کوشش پر گارڈزکو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے گا جب کہ ریمانڈ کے لیے کل صبح انسدادِ منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہاز شریف نے اپنے وڈیوں بیان میں کہاں کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس ریاست گردی کی سربراہی سلیکٹڈ وزیر اعظم خود کررہے ہیں۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان اور انکی ٹیم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس اقدام سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کےحوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ مزید جوش اور ولولہ آئیگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹوئیٹر) پر رانا ثنااللہ سےاظہارِ یکجہتی کے لیئےانکی تصویر لگائی اور کہاں کہ اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ہے، انہیں دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتارکیا گیا جب کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اینٹی نارکوٹکس کے وزیر شہریار آفریدی کےبھتیجے طلال نادر آفریدی اپنے دو ساتھیوں سمیت منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ہوئے بعد ازاں انہیں اگلے ہی روز ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے خلاف نامور صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نے مختلف انداز سے ٹویٹ کیے جن میں طنز و مزاح شامل تھا۔

عاصمہ شیرازی نے شعر شیئر کیا

ماریہ میمن نے طنز کیا

معروف اینکر ارشد شریف کی اہلیہ اور نامور صحافی جویریہ صدیقی نے بھی اسی طرح ایک طنز کیا اور ٹرولنگ کرنے والوں کو بھی جواب دیا۔

وقاص گورایہ نے لکھا کہ