Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مصطفی کمال کا ڈی جی نیب کو چیلنج | زرائع نیوز

مصطفی کمال کا ڈی جی نیب کو چیلنج

کراچی: پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے چیئرمین نیب کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے اگر الزام ثابت ہوجائے تو پھر جیل میں ڈالنے کے بجائے بیچ چوراہے پر پھانسی دے دی جائے۔

نجی ٹی وی سما کو انٹرویو دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو مجھے جیل میں مت ڈالنا بلکہ بیچ چوراہے پر لٹکادینا لیکن اگر کچھ ثابت نہ ہوا تو میری کردار کشی کی قیمت کون ادا کرےگا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال پرغیر قانونی زمین کی الاٹمنٹ کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف نیب میں ریفرنسز دائر ہیں اور ذرائع کے مطابق بہت جلد گرفتاری متوقع ہے جس کی وجہ سے پی ایس پی کے چیئرمین نہایت پریشانی کا شکار ہیں۔

مصطفیٰ کمال کی گرفتاری کا امکان، وارنٹ جاری

دوسری جانب ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق نیب نے مصطفیٰ کمال کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں، جس کی وجہ سے پی ایس پی قیادت پریشانی کا شکار ہے۔