Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی تماشائیوں‌ پر حملہ کرنے والوں‌ کو خاص لوگوں‌ کی مدد حاصل تھی، آصف غفور | زرائع نیوز

پاکستانی تماشائیوں‌ پر حملہ کرنے والوں‌ کو خاص لوگوں‌ کی مدد حاصل تھی، آصف غفور

راولپنڈی: پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے آصف غفور نے لکھا کہ ’’کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی شائقین پر حملے کرنے والوں کو کچھ خاص لوگوں کی پشت پناہی حاصل تھی‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپیے اسٹیڈیم میں اور باہر آئے، انہوں نے جو رویہ اپنایا وہ کھیل کا حصہ نہیں، آصف غفور نے ایک افغان نوجوان کی ویڈیو شیئر کی جو نشے میں دھت اور شدید غصے میں نظر آرہا ہے۔

آصف غفور نے دعویٰ کیا کہ جن خاص لوگوں کی مدد سے حملے کیے گئے ہمیں اُن کے بارے میں علم ہے، ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے اور اسٹیڈیم میں بھی اسی رویے کا مظاہرہ کیا۔