Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
غار حرا پر غیر اخلاقی کام کرنے والے پاکستانیوں‌ کی ویڈیو وائرل |

غار حرا پر غیر اخلاقی کام کرنے والے پاکستانیوں‌ کی ویڈیو وائرل

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈوکیٹ نے غار حرا پر پیسے مانگنے والے بھکاری کی ویڈیو شیئر کی ہے، ان گدا گروں میں سے بیشتر پاکستانی ہیں۔

اظہر صدیق نے غار حرا پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف مقامات پر فقیروں کو پیسے مانگتا دیکھا جاسکتا ہے۔ فقیروں نے غار حرا جانے اور آنے والے راستوں پر ڈیرے ڈال لیے ہیں اور وہ آتے جاتے لوگوں سے فریاد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمرہ زائرین غار حرا جیسے مقدس مقام کی زیارت لازمی کرتے ہیں، یہ وہ مقام ہیں جہاں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنا بیشتر وقت تنہا گزارا جبکہ پہلی وحی بھی یہی نازل ہوئی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے متعدد پروازوں سے سعودی عرب اور بیرون ملک جانے والے گروپوں کو گرفتار کیا ہے، جو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک صرف بھیک مانگنے کیلے جارہے تھے۔ جبکہ اس سے قبل قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ میں یہ انکشاف  بھی ہوا تھا کہ سعودی عرب میں بھینک مانگنے والوں میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔