اسلام آباد: اپنے انوکھے بیانات اور وزیراعظم عمران خان کی مداح سرائی کے حوالے سے مشہور ہونے والی خاتون وزیر آجکل شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ میرے نام سے فیس بک اور ٹویٹر پر بے شمار جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرستان چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق میرے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شر انگیز اور ریاست مخالف مواد شیئر کیا گیا۔
زرتاج گل نے کہا کہ میں پاک فوج اور اپنی پشتون قوم کے لیے ہتک آمیز رویہ یا خیالات کبھی نہیں رکھ سکتی، تحریک انصاف کی ہی حکومت قبائلیوں کو روشن مستقبل کی طرف لے جائے گی۔
