کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد بڑے پیمانے پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگا، اس سے قبل مہم چلائی گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ جنوری سے اب تک ون وے کی خلاف ورزی پر چار ہزار مقدمات درج کیے گئے جبکہ 12 لاکھ روپے کے چالان بھی کیے گئے۔
انہوں نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے 6 پوائنٹس بنائے گئے تھے جہاں پر سستے داموں ہیلمٹ فروخت کیےگئے تاہم اب رمضان کے فوری بعد کریک ڈاؤن شروع ہوگا۔


