Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رضویہ سوسائٹی ہزارہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی گلہ کٹی لاش ملی | زرائع نیوز

رضویہ سوسائٹی ہزارہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی گلہ کٹی لاش ملی

کراچی : رضویہ سوسائٹی کے علاقے ہزارہ گوٹھ جعفری امام بارگاہ کے قریب گھر سے خاتون کی گلہ کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی ۔

ایس ایچ او وقار قیصر نے بتایا کہ قتل کی واردات دوسری منزل پر بنے ہوئے ایک کمرے کے مکان میں ہوئی تھی جبکہ مقتولہ کی شناخت 38 سالہ عذرہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ میاں اور بیوی میں گھریلو پریشانیوں پر جھگڑے ہوتے تھے اور شبہ ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر عرفان نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے ۔

مقتولہ 10 سالہ بیٹی کی ماں تھی جو کہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھی جبکہ ملزم اورنگی ٹاؤن میں قائم تولیہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔