عامر خان نے کارکنان کو اہم ذمہ داری بتا دی

 

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن میں جنرل ورکرز کا اہتمام کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران نے کارکنان سے خطاب کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کارکنان پر نئی ذمہ داری ڈالتے ہوئے زور دیا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ آپ نظریے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کی بقا کے لیے نئے خون کو تنظیم میں شامل کریں کیونکہ جن قوموں کا نظریہ افراد کے بجائے قوم کے تحفظ میں ہوتا ہے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان منتخب نما ئندوں کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کو شش کریں اور عوامی مسائل پر متعلقہ فورم پر آواز اٹھا ئیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان مشکلا ت سے باہر آرہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کو شش کررہی ہے۔

سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج محمد شریف کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے اگر کوئی ساتھی ناراض ہے تو اس کے گھر جائے اور انہیں واپس لیکر آئے کیو نکہ کارکنان ہی تنظیم کا احساس ہوتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اورنگی ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن قومو ں کا نظریہ افراد کے بجائے قوم کے تحفظ میں ہوتا ہے اس کو کو ئی شکست نہیں دے سکتا ایم کیو ایم پاکستان بھی ایک ایسے ہی نظریہ کا اٹوٹ انگ ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری قوم کے پاس ہے شاید یہی وجہ ہے تمام سازشیں بھی نہ تو ایم کیو ایم کو ختم کر سکی اور نہ ہی نظر یہ کو نقصان پہنچاسکی کارکنان کی یہ ذمہ داری ہے کے نظریہ کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کی بقاء کیلئے نیا خو ن تنظیم میں شامل کرے وقت اور حالت تقاضہ کر رہے ہیں کے ہم مل جل کر آگے بڑھے ہمیں یہ معلوم ہے کے ہم ایک بڑے مقاصد کیلئے اس پرچم تلے جمع ہو ئے تھے ہمیں اپنے حقوق کو حاصل کر نے کی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔

Image may contain: 6 people, people sitting

عامرخان نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایم کیو ایم کی شناخت ہیں ہمیں اپنے کردار اور عمل کو درست رکھنا ہو گا اپنی زندگی کو تنظیم کے نظم وضبط کے مطابق ڈھالنا ہو گا کیونکہ ہم جس مقصد کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اس کیلئے ہمارے درمیان اتحاد اور نظم وضبط کا ہونا لازمی ہے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن وممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا کہ ملک کے حالت تقاضہ کر رہے ہیں کے کارکنان عوام سے قریبی رابطہ رکھے اور صورتحا ل کو سمجھ کر تحریک کا پیغام عوام تک پہنچیں اور یہ بھی بتا نے کی کوشش کرے کے کس طر ح ماضی میں ہمارے مینڈیٹ کو سازش کے زریعے چھینا گیا اور تمام کارکنان منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کر نے کی کو شش کر ے اور عوامی مسائل پر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائے تنظیم کی خو شحالی اور ترقی کیلئے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائے۔

Image may contain: one or more people and crowd

رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرعبدالقادر خانزداہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مشکلات سے باہر آرہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کوشش کر رہی ہے پاکستان تحریک انصاف سے بھی اسی غرض سے معاہد ہ کیا تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے لیکن سندھ کی متعصب حکو مت راستے میں حائل ہورہی ہے ہم سب کی کوشش ہے کے اپنی بساط کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرے آپ کی ذمہ داری یہ ہے کے عوام کو حالت سے با خبر رکھے اور عوامی مسائل سے تنظیم کو آگا ہ کر ے، سی او سی کے جو ائنٹ انچارج محمدشریف نے اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھے اور اپنے درمیان چھوٹے موٹے اختلافات کو ختم کرکے آگے کی جانب دیکھے ذمہ داران کو ہد ایت کرتے ہوئے محمد شریف نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے اگر کوئی ساتھی ناراض ہے تو اس کے گھر جائے اور انہیں واپس لیکر آئے کیونکہ کارکنان ہی تنظیم کا اثاثہ ہوتے ہیں، جنرل ورکرز اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی مطیع الرحمن،مسعود محمود اور سی او سی کے انچارج فرقان اطیب بھی موجود تھے۔