Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران قتل کی سازش کا ثبوت فراہم کریں ورنہ قانونی کارروائی لازمی ہے , عامر میر | زرائع نیوز

عمران قتل کی سازش کا ثبوت فراہم کریں ورنہ قانونی کارروائی لازمی ہے , عامر میر

لاہور : نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر پر چھاپے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں، یہ انہوں نے نئی کہانی گھڑی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ چاہتے ہیں، زمان پارک کا نوگو ایریا اسٹیٹس بحال کرنا چاہتے ہیں۔

نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو آئی جی پر اعتماد نہیں تو پھر وہ پولیس کی سیکیورٹی لے کر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔