ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات تک صدر کے عہدے پر براجمان رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
صدر مملکت عارف علوی کی مدت 9 ستمبر کی رات 12 بجے ختم ہونی تھی جس کے بعد فیصلہ ان پر تھا کہ وہ اپنی ذمے داری انجام دیں گے یا رضاکارانہ طور پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔
مصدقہ ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عارف علوی نئی منتخب حکومت کے آنے تک صدر کے عہدے پر رہیں گے، انہوں نے یہ فیصلہ اپنے رفقا سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔