کراچی : اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کےسی ٹی ڈی کے سابق افسر شعیب قریشی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حماد عرف خلیق اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم سی ٹی ڈی کے سابق افسر شعیب قریشی کا ڈرائیور ہے۔
ملزم اغواء کی وارداتوں میں پولیس موبائل کا استعمال کرتا تھا، ملزم نے 5 جون 2022کو بلال کالونی سے دو افراد کو اغواء کیا اور تاوان لے کر چھوڑ دیا، ملزم اغواء کے بعد مغویوں کو سی ٹی ڈی سول لائن لے جاتا تھا،گ رفتار ملزم حماد کا 10 روزی جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
