Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران جھوٹا اور بدکردار, شیخ رشید کو ٹھیک گرفتار کیا گیا, سعید غنی | زرائع نیوز

عمران جھوٹا اور بدکردار, شیخ رشید کو ٹھیک گرفتار کیا گیا, سعید غنی

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے، گرفتاری کے بعد ان کی زبان دیکھیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ہمارا معاشرہ اور ملک تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ ذہنی طور پر مفلوج آدمی ہے اور ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اثاثوں میں وزیراعظم بننے کے بعد اضافہ ہوا، ان کی کرپشن سب کے سامنے آچکی ہے، یہ بد کردار، جھوٹا اور منافق آدمی ہے, عمران خان کے بیان پر لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، یہ عدالت میں آکر آصف زرداری پر لگائے الزام ثابت کریں۔

سعید غنی نے کہا کہ الزام کی نوعیت کا اندازہ لگائیں، اگر عمران خان کو کچھ ہو جائے تو ہماری قیادت پر الزام آئے گا، اس لیے عمران خان کے لگائے گئے الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے, عمران خان بے شرمی سے جھوٹ بولتا ہے، کوئی بھی شخص اس حد تک نہیں جاسکتا جہاں تک عمران خان گیا ہے، انہیں بھارتی اور یہودی ایسے ہی پیسے نہیں دے رہے تھے، کچھ مقاصد تھے۔