مہوش حیات نے 5 برس بعد چھوٹے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا

کراچی : شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار اداکارہ مہوش حیات نے 5 برس بعد چھوٹے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔

ایک انٹرویو میں مہویش حیات سے سوال کیاگیا کہ کیا وہ بین الاقوامی پروجیکٹس کرنے کے بعد ڈراموں میں واپس آئیں گی یا نہیں؟۔جواب میں مہوش حیات نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں چند اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں۔

انہوں نے دورانِ انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا کہ رواں سال کے اختتام تک ان کے مداح انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: