Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بانی ایم کیو ایم کو ایک اور دھچکا، شناختی کارڈ کیلیے دائر درخواست مسترد | زرائع نیوز

بانی ایم کیو ایم کو ایک اور دھچکا، شناختی کارڈ کیلیے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ می ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے انس مشہود ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت نے پچھلی سماعت پر چند سادہ سوال کیئے تھے، کیا آپ اصل ایم کیو ایم کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ کیا جو پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اس کی قرار داد ہے؟

انہوں نے استفسار کیا کہ جس شخص نے درخواست دی وہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھتے ہیں، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ درخواستگزار کا تعلق ایم کیو ایم جو کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت سے ہے

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید سوال کیا کہ درخواستگزار کا تعلق کونسی ایم کیو ایم سے ہے؟ ایم کیو ایم پاکستان یا لندن؟

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ پھر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پھر آپ کی درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، میں اس کو خارج کرتا ہوں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست خارج نہ کی جائے بلکہ اسے میں واپس لیتا ہوں اور تمام دستاویزات کے ساتھ دوبارہ دائر کروں گا۔

عدالت نے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔