Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پریانکا کو کیا ڈر تھا اور کس بات پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا؟ | زرائع نیوز

پریانکا کو کیا ڈر تھا اور کس بات پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا؟

ممبئی : سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ میں اقرباپروری کے حوالے سےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی لگاتار 6 فلمیں فلاپ ہوئیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے ڈرگئی۔
پریانکا چوپڑا نے بتایا تھا کہ جب ان کی 6 فلمیں فلاپ ہوئیں تو وہ خوفزدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اسٹار کڈ نہیں ہوں, بالی وڈ میں سپورٹ کرنے کے لیے فیملی کی حمایت حاصل نہیں تھی۔
انہوں نے بالی وڈ میں ہونے والی اقرباپروری کے خلاف آواز اٹھائی۔ پریانکا نے کہا کہ وہ یہ اچھی طرح سے واقف تھیں کہ 6 فلموں کے فلاپ ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی چچا یا رشتہ دار انہیں نہیں بچائے گا۔ ان کے پاس وہ سپورٹ نہ تھی جو جوبالی وڈ کی بڑی فلمیں کرنے کے بعد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقدیر ہی تھی جو پریانکا چوپڑا جوناس کو مس ورلڈ تک لے آئی۔امریکہ میں ہائی اسکول کی تعلیم کے دوران ان کی تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی باقی تعلیم بھارت میں حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اس بات سے بالکل بھی واقف نہیں تھیں۔