کراچی : وفاقی حکومت نے مردم شماری پر سندھ کے خدشات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو غیر متنازع مردم شماری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے وعدہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے درست خدشات کو حل کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعظم پاکستان میں مردم شماری معاملے پر آج ملاقات طے ہے۔ملاقات میں وزیر اعلی سندھ مردم شماری سندھ کی عوام تحفظات سے آگاہ کرینگے۔
