Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز | زرائع نیوز

گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز

انٹیلی جنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجینس ایجنسیز  پر مشتمل ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے، جس کا مقصد  سونے کے اسمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیا اور اسمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی  ہیں، اس کے علاوہ حکومت نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیئے اور  سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے  ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گولڈ ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوگا جبکہ ٹاسک فورس کے قیام سے پہلے ہی سونے کی قیمت بتدریج کم ہورہی ہے۔