پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں حکومت پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے دیوار سے لگانے کا شکوہ کیا ہے۔
لاہور میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی زیر صدارت سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن اور مہنگائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سارے ملک میں ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کام ہورہے ہیں جبکہ سندھ میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ انتخابات کا اعلان چاہیے جو بھی کرے ہمیں الیکشن بروقت چاہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کچھ ایسے اقدامات کیے گئے جن سے تاثر ملتا ہے کہ ہمیں جان بوجھ کر دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
