آزادی مارچ سے ہائی پروفائل کیس بھی متاثر ہونے لگے، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تین اہم برطانوی گواہ پاکستان نہ آسکے، حکام کے مطابق آزادی مارچ کی وجہ سے گواہان کو پیش کرنے میں خطرہ تھا، ایف آئی اے ایف آئی اے کی جانب سے گواہان پیش کرنے کے لئے 20 سے 25دن مہلت کی درخواست دی گئی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی، عدالت کا تین برطانوی گواہان کو 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا، برطانوی گواہان میں لندن پولیس کا چیف انسپکٹر ، ایک سارجنٹ اور ایک کانسٹیبل شامل آزادی مارچ کی وجہ سے تینوں ملزمان کو بھی پیش نہ کیا جا سکا۔
پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکار دھرنا ڈیوٹی پر مامور ہیں، اسی لیے ملزمان کو عدالت نہیں لایا جا سکا، پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر واپس لے چکے ہیں، پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت نے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔