جبوبی کوریا کے لوگوں کو زندگی کی اہمیت بتانے کے لیے مرنے کی سب آموز مشق کی گئی جس کے تحت انہیں کچھ وقت کے لیے تابوت میں بند کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہویوون یلینگ سینٹر جس کا قیام 2012 میں عمل میں آیا وہاں لوگوں کو زندگی سے پیار کرنے کے لیے انوکھا اقدام کیا جاتاہے، گزشتہ روز ہونے والی ’’زندہ لوگوں کی آخری رسومات‘‘ میں 25 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
پروگرام میں شریک ہونے والے 75 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ جب آپ کو یہ گمان ہوتا ہے کہ موت آگئی تو پھر آپ زندگی کو بھرپور انداز سے جینے کی کوشش کرتے اور نئی چیزیں تلاش کرتے ہیں۔