Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جتنی آزادی دینی تھی دے دی، پی ٹی ایم سے نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں، آصف غفور کی وارننگ

جتنی آزادی دینی تھی دے دی، پی ٹی ایم سے نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں، آصف غفور کی وارننگ

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کا وقت اب ختم ہوگیا، انہیں جتنی آزادی دینی تھی وہ دے چکے، افغانستان اور را کی فنڈنگ کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ لوگوں کے جن مسائل کو بنیاد بنا کر کام کررہی ہے اُس کا وقت اب ختم ہوچکا، یاد رکھیں کہ ریاست سے کوئی نہیں لڑ سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم والے فوج سے کس بدلے کی بات کر رہے ہیں، کوئی ریاست سے لڑائی نہیں کرسکتا، جن لوگوں کو آپ ورغلا رہے ہیں صرف ان کے دکھوں کا احساس ہے ورنہ آپ لوگوں کو ڈیل کرنا ہمارے لیے مشکل کام نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر ابھی تک بات چیت کا راستہ اور دروازہ کھلا رکھا ہوا تھا۔

’’ ہر کام قانون کے تحت ہوگا، پی ٹی ایم کو نے جتنی آزادی لینی تھی وہ دے چکے اب کسی کو کوئی اجازت نہیں، آپ نے مسنگ پرسنز کی لسٹ دے دی ہم نے انہیں ڈھونڈ لیا، اب مزید لوگوں کی لسٹ دیں جو تحریک طالبان پاکستان کے ہیں اور اُن کی قیادت افغانستان میں ہے ہمیں انہیں بھی ڈھونڈنے کی صلاحیت رکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غدار اور ملک دشمن قرار دی جانے والی ’’ پی ٹی ایم ‘‘ سے ایک بار پھر مذاکرات کا فیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کو جتنی آزادی لینی تھی وہ لے لی، پی ٹی ایم جن لوگوں کے مسائل کو بنیاد بنا کر کام کررہی ہے ہم ان کے مسائل کے حل کے لیے پہلے ہی کام کررہے ہیں، اگر آرمی چیف نے پہلے دن پیار سے بات کرنے کی ہدایت نہ کی ہوتی تو آپ سے نمٹنا کوئی مشکل نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی ٹی ایم کہتی ہے فوج سے لڑیں گے، کوئی ریاست سے نہیں لڑسکتا، پی ٹی ایم ریاست پاکستان کا حصہ ہے یا افغانستان کا؟،پی ٹی ایم ارمان لونی کا جنازہ پڑھنے گئی،800 بچوں کی جان بچانے والے دس شہدا کی نماز جنازہ میں تو پی ٹی ایم نے شرکت نہیں کی ۔ آصف غفور نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی ایم کی قیادت سے بیرونِ ملک وہ لوگ ملتے ہیں جو پاکستان اور افواج کے خلاف ہیں، آپ چندہ اکٹھا کرتے ہیں اورکوئٹہ اور لاہور میں جلسہ کرتے ہیں ، اگر پی ٹی ایم نے دنیا بھر سے چندہ اکٹھا کیا ہے تو جہاں ضرورت ہے وہاں ترقیاتی کام کرائے تاکہ لوگوں کے زخموں کا مداوا ہوسکے۔

پی ٹی ایم کے مطالبات جائز قرار، سینیٹ کمیٹی کی دور کرنے کی یقین دہانی