روس اور چین کی سرحد پر ایک خاتون جوتوں میں دو کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی جس میں وہ ناکام رہی اور حکام نے اُسے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق سربیا کے نواحی قصبے کے قریب سرحدی چوکی پر تعینات کسٹم ترجمان نے بتایا کہ روس سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اُس وقت روکا جب وہ پریشان نظر آئی، اہلکاروں کو کسی گڑ بڑھ کا شک تھا اسی لیے اُس کی تلاشی بھی لی گئی، کسٹم حکام نے غیرارادی طور پر اپنا ایک پیر آگے کیا اور دوسرا پیچھے رہنے گیا۔
کسٹم حکام کو خاتون کی اس حرکت پر شبہہ ہوا جس پر انہوں نے دوسرا پیر آگے کرنے کی ہدایت کی خاتون نے انکار کیا تو زبردستی تلاشی لی گئی اور میٹیل ڈکیٹر کو بھی پھیرا، جوتوں کے قریب جیسے ہی تلاشی لینے والا آلہ آیا تو سائرن بجنے لگا اور پھر جوتے اتروائے گئے۔
حکام کے مطابق جوتوں میں سے سونے کی 8 ڈلیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن دو کلو اور مالیت 78 ہزار 6 سو پچاس ڈالر کے قریب تھی۔ خاتون نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اسمگلنگ کی کوشش کررہی تھی اور یہ سونا چین جانا تھا۔