الجزائر سے تعلق رکھنے والے مفتی اور حافظ قرآن شیخ مھساس کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
دوران تراویح بلی کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے والے شیخ مھساس کی دیگر بھی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں، بالخصوص بلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں دنیا بھر میں بہت پزیرائی ملی اور چاہنے والوں کی تعداد ہزاروں سے لاکھوں میں چکی گئی۔
شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عام زندگی میں بھی یہی رویہ رکھتے ہیں اور اس میں کچھ نیا نہیں بلکہ ہمیں عاجزی، انکساری اور محبت کا درس اسلام نے دیا ہے۔
اب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر شیخ مھساس کے انتقال کی خبریں زیر گردش تھیں، جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والے بھی پریشان ہوگئے تھے اور شیخ کی درازی عمر کیلیے دعا گو تھے۔
اب اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ شیخ مھساس بالکل ٹھیک اور سلامت ہیں۔ ان کے انتقال کی افواہ سوشل میڈیا پر ٹویٹ کو ے کے بعد وائرل ہوئی۔
یہ ٹویٹ کرنے والے شخص نے بھی غلطی کا احساس کرتے ہوئے شیخ مھساس سے معافی مانگی جبکہ رب سے توبہ بھی کی ہے۔