بریکنگ نیوز: سورج خانہ کعبہ کے اوپر آگیا، قبلہ رخ کی سمت کا تعین کریں

ریاض: سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج آج خانہ کعبہ کےعین اوپر ہوگا، جس سے کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا، اس وقت دنیا بھرکے مسلمان قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان آج قبلہ شریف کی درست سمت کا تعین کرسکیں گے، سعودی ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر نے کہا ہے کہ آج سورج عین کعبہ کے متوازی آ جائے گا، جس سے کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے ماہر فلکیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر دو بج کراٹھارہ منٹ پر اور سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18منٹ پر آج سورج عین بیت اللہ کے اوپر عمودی زاویے پرچمک رہا ہوگا۔

دنیا بھر کے مسلمان اس وقت قبلہ شریف کی سمت کا درست تعین کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے کیونکہ جب سورج عین اُس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔

واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا، ایسی صورت حال سال میں 2 مرتبہ ہوتی ہے۔

بشکریہ : اے آر وائی


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔