کراچی: عمران فاروق قتل کیس میں نامزد کیے گئے مبینہ ملزم معظم علی کی اہلیہ سعدیہ معظم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور ذمہ داران رہائی کے لیے اپنی پارٹی میں شمولیت کی آفر دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعدیہ معظم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میں سعدیہ بانو اور معظم علی خان اپنے وطن پاکستان کے عدالتی نظام پہ پورایقین رکھتے ہیں اور سب سے بڑھ کر اُس پاک ذات اللہ ذوالجلال اکریم پر بھی ہم کو پہلے دن سے بھروسہ ہے کہ وہ ہمیں انصاف دے گا اور ان شاءاللہ ھمیں ناامید نہیں کرےگا۔
معظم علی کی اہلیہ نے پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اور ھمارے خاندان کو رہائی کے عوض معاشی طور پہ بلیک میل نہ کریں اور نا ہی پی ایس پی میں شمولیت اختیارکرنے پر مجبور کریں۔
سعدیہ معظم نے وہ نمبر بھی جاری کیے جن سے انہیں کالزم موصول ہوئیں، کال کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، پی ایس پی ذمہ دار عون علی، ہارس او رکامران شامل ہیں۔