Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لائن آف کنٹرول، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 جاں بحق، 10 زخمی | زرائع نیوز

لائن آف کنٹرول، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 جاں بحق، 10 زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں خاتون اور بچے شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 افراد بھی زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سے بھارتی پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔