Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیر اعظم کا آرمی چیف کو خط، جے آئی ٹی افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ | زرائع نیوز

وزیر اعظم کا آرمی چیف کو خط، جے آئی ٹی افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس سےخط لکھ کر اہم پیغام آرمی چیف کو پہنچا دیا گیا، پاک فوج کے 5حاضر سروس جرنیلوںکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس سے آرمی چیف کو خط ارسال، پانامہ جے آئی ٹی میں موجود آئی ایس آئی اور ایم آئی نمائندے کی شکایت، 5حاضر سروس جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا گیا۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ کے ذریعے آرمی چیف کووزیراعظم ہائوس سے ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں پانامہ جے آئی ٹی میں موجود آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کی شکایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر حکومت کے خلاف جے آئی ٹی میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں جبکہ اس خط میں پاک فوج کے 5حاضر سروس جرنیلوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مودی اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا کیونکہ پاک فوج کے خلاف اقدامات صرف مودی کی خواہش ہو سکتی ہے۔