اثاثے چھپانے کا الزام، فواد چوہدری سمیت دیگر وزرا کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزرا فواد چودہری، فہیمدہ مرزا، شیریں مزاری، نور عالم خان سمیت 45 اراکین کو شوکاز نوٹسسز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کیخلاف گوشواروں میں تضادات دور نہ کرنے پر کاروائی شروع کردی گئی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے 45 ارکان قومی اسمبلی کو پہلے مرحلہ میں شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری،آصف زرداری کے علاوہ وفاقی وزرا فواد چوہدری،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،شیریں مزاری ،نور عالم خان،عامر کیانی،خرم دستگیر،مائزہ حمید، مہناز اکبر عزیزسمیت دیگر کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: