Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عزیر بلوچ کو 35 سال قید کی سزا | زرائع نیوز

عزیر بلوچ کو 35 سال قید کی سزا

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں گینگ وار کے 2 کارندوں کو مجموعی طور پر 35، 35 سال کی سزا کا حکم دیدیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں ملزمان ایوب عرف ملا اور اشفاق عرف شاہ نواز کو سزا سنادی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 35، 35 سال قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔ ملزمان کیخلاف نومبر 2022 میں بغدادی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزمان دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔